خیبرپختونخوا میں بصارت سے محروم افراد کیلئے خوشخبری

پشاور:خیبرپختونخوا میں بصارت سے محروم  افراد کیلئے صوبے میں پہلے بریل پرنٹنگ پریس کے قیام کیلئے معاہدہ طے پایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے مختلف بلائنڈ سکولوں میں زیر تعلیم بصارت سے محروم افراد کیلئے کتب کی فراہم اب آسان ہوجائیگی کیونکہ صوبے میں پہلے بریل پرنٹنگ پریس کا معاہدہ طے پاگیا۔

پرنٹنگ پریس کی تنصیب کے حوالے سے سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ نے سپلائی آرڈ جاری کردیا ہے۔

سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ نے انفوٹیک کارپوریشن کیساتھ معاہدے پر دستخط کرلئے ہیں جس کے تحت کمپنی 4ماہ میں بریل پرنٹنگ پریس صوبائی دارالحکومت نصب کریگی۔

 معاہدے کے تحت کمپنی پریس کی مرمت اور عملے کی تربیت کی بھی ذمہ دار ہوگی بریل پرنٹنگ پریس کی تنصیب سے بصارت سے محروم افراد کے لئے  خصوصی کتب کی اشاعت شروع ہوجائیگی۔

بریل پرنٹنگ پریس نہ ہونے کی وجہ سے بلائنڈ سکولوں کو کتب کی سپلائی بڑا مسئلہ تھا۔