خیبر پختونخوا، آن لائن بجٹ پورٹل کا آغاز کرنیوالا پاکستان پہلا صوبہ

پشاور: خیبر پختونخواحکومت نے پبلک فنانشل مینجمنٹ(پی ایف ایم) اصلاحات پر ہمیشہ خاص توجہ دی ہے اور وہ اب بجٹ کے عمل کو مزید تیز اور پیپر لیس بنانے کیلئے ایک اور ذریعہ متعار ف کرنے والا پہلا صوبہ بھی بن چکا ہے۔

 بجٹ سازی کے عمل کو موثر بنانے اور اس میں تیزی لانے کیلئے محکمہ خزانہ نے بجٹ ویب پورٹل (آن لائن/انٹر فیس)کا اعلان کیا ہے۔تاکہ مالی سال 2021-22ء کیلئے بجٹ تخمینوں کی تیاری کیلئے متعلقہ محکموں کو سہولت دی جائے۔

 مزید ایک اور کامیابی ہے جو صوبائی حکومت نے حاصل کی ہے۔ جس کی بدولت پیپر لیس گورننس ماڈل کے ہدف کی جانب حکومت مزید قریب ہو جائے گی۔

یہ آن لائن پورٹل نہ صرف ڈیٹا محفوظ کرنے کیلئے انٹر فیس فراہم کرے گی بلکہ اس میں انتظامی محکموں کیلئے ہر محکمے کے مالیاتی اور انسانی و سائل کے ڈیٹا کی دستیابی بھی اہمیت کی حامل ہو گی۔ 

یہ ویب پورٹل، اسناد تک خا ص رسائی مہیا کرے گی اورمحکموں کیلئے متعلقہ ڈیٹا فراہم کریگی اور محکموں کی سطح پربجٹ ڈیٹا فارمز اور بجٹری سیلنگزبھی رہنما اصولوں کے ہمراہ اس انٹر فیس کے ذریعے قابل رسائی ہوں گی۔ جس کا مقصد محکموں کو مالی سال2021-22کیلئے ان کے بجٹ تخمینوں کے تجزیے اور انہیں حتمی شکل دینے کیلئے سہولت دینا ہے۔ 

محکمہ خزانہ کی بجٹ ویب پورٹل کی نمایاں خصوصیات میں بجٹ فارمز ڈیٹااور محکموں کے اندر اور محکموں کے مابین برقی رابطوں (الیکٹرانیکل کمیونیکیشن) کے عمل کیلئے بھی سہولت فراہم کرے گی۔چونکہ مالی سال2021-22 ء کابجٹ سائیکل شروع ہو چکا ہے۔اس لئے محکمہ خزانہ نے سب نیشنل گورننس پروگرام کی فنی معاونت سے تمام لائن ڈیپارٹمنٹس کے خزانہ حکام کیلئے اورینٹیشن سیشن کا اہتمام کیا ہے۔

اس سیشن میں بجٹ کی تیاری اور بجٹ کیلئے کام کے طریقہ کار بھی روشنی ڈالی گئی۔ اور ینٹیشن سیشن لائن ڈیپارٹمنٹس کے فوکل پر سن کی نہ صرف انٹر فیس کے استعمال کیلئے استعداد کار میں مدد فراہم کرتا ہے۔ بلکہ انکو مذکورہ انٹر فیس کے ذریعے ویب پورٹل اور بجٹ کی تیاری کے عمل کو شروع کرنے میں بھی مدد فراہم کرنا ہے۔

 سب نیشنل گورننس پروگرام خیبر پختونخوا حکومت کو لائن ڈیپارٹمنٹس کو فنانشل منیجمنٹ کو بہتر بنانے اور بجٹ میں سروس ڈیلیوری منصوبے کو ترتیب دینے کے نظام کو بروئے کار لانے میں لائن ڈیپارٹمنٹس کو با اختیار بنانے میں خیبر پختونخوا حکومت کو سپورٹ کرتا ہے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے۔

ایڈیشنل فنانس سیکرٹری خیبر پختونخوا شاہ رخ علی خان نے کہا کہ اس سے بجٹ سازی اور بجٹ مختص کرنے کے عمل کو نہ صرف مؤثر بنانے اور صوبہ خیبر پختونخوا میں پالیسی فیصلہ سازی سے متعلق معلومات فراہم کرنے میں بھی معاونت ملے گی۔