کالعدم داعش تنظیم کے تین دہشتگرد گرفتار 

پشاور: محکمہ انسداد دہشتگردی ملاکنڈ ریجن اور سیکورٹی فورسز نے جنگل شہید کنڈاو اور تھانہ مایار ضلع دیر لوئر میں انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشن کرتے ہوئے کالعدم  داعش کے تین دہشتگردوں کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں گولہ بارود برآمد کرلیا۔

 حکام کے مطابق گرفتار دہشتگردوں میں عبدالرحمان ولد عبد الخالق ساکن مسلم آباد جبگئی لعل قلعہ دیر لوئر، عزیز النبی ولد مختیار النبی ساکن با ڈوان دربار دیرلوئر اور فضل قاسم ولد فضل الرحمان ساکن گل مقام چکدرہ دیر لوئر شامل ہیں۔

دہشتگردوں کے قبضے سے تین ہینڈ گرنیڈز، دو عدد پستول 30 بور بمعہ 10 عدد کارتوس، 02 کلو 520 گرام بارود، 08 عدد ڈیٹونیٹرز، برائما کارڈ14 فٹ، 03 عدد RPG7 کے گولے برآمد کئے گئے ہیں۔

گرفتار دہشت گردوں کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ سال 1997 کے تحت دہشت گردی کا مقدمہ در ج کرکے ماہر تفتیش ٹیم مقرر کی گئی ہے۔

 ادھر ایک اور کاروائی میں سی ٹی ڈی مالاکنڈ ریجن کو دہشت گردی کے 02 مقدمات میں مطلوب مجرم اشتہاری خان ولد گل شہزاد ساکن کالام ضلع سوات کو گرفتار کرلیاگیا اور اسی طرح تھانہ ضلع سوات کے دہشت گردی کے مقدمہ میں مطلوبہ مجرم اشتہاری محمد شعیب ولد کاکی ساکن سمبٹ چم مٹہ سوات کوبھی گرفتار کرلیاگیاہے۔