کوہاٹ:کوہاٹ کے علاقہ توغ بالا میں جائیداد کے تنازعے پر مخالف فریق کی فائرنگ سے دو سگے بھائی جاں بحق ہوگئے۔
پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے دوہرے قتل کے واقعے ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر لیا مقتولین اور ملزمان آپس میں قریبی رشتہ دار ہیں۔
کوہاٹ پنڈی روڈ پر واقع علاقہ توغ بالا میں جائیداد کے تنازعے پرملزمان نسیم گل، نعیم گل پسران حاجی گل اور ثاقب نسیم ولد نسیم گل ساکنان توغ بالا نے متنازعہ اراضی میں کام کرنے والے اپنے قریبی رشتہ داروں ابرار الحسن اور محمود الحسن پسران حسن گل ساکنان توغ بالا کو تکرار کے دوران طیش میں آکر اچانک گولیاں ماردیں جسکے نتیجے میں دونوں سگے بھائی موقع پر جاں بحق ہوگئے
پولیس نے فی الفور کامیاب کاروائی کرتے ہوئے واقعے میں ملوث ایک ملزم نعیم گل کو گرفتار کر لیا۔
پولیس نے پکڑے گئے ملزم کے قبضے سے مجموعی طور پر دو کلاشنکوف بمعہ کارتوس برآمد کرکے تحویل میں لے لئے۔