فتح جنگ کھوڑ روڈ پر ٹریفک کا المناک حادثہ، 8 افراد جاں بحق، 17زخمی
فتح جنگ:فتح جنگ کھوڑ روڈ پر ٹریفک کا المناک حادثہ 8 افراد جاں بحق 17زخمی ہو گئے ہیں۔
زخمیوں میں متعدد کی حالت نازک ہے ،حادثہ تیز رفتار بس اور ٹرالر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں پیش آیا۔
تفصیلات کے مطابق فتح جنگ کھوڑ روڈ پر فتح جنگ سے دس کلومیٹر دور ساتواں میل سٹاپ کے قریب میرا شریف پنڈی گھیب سے راولپنڈی جانے والی کوسٹر نمبر LWC7630تیز رفتاری سے اووٹیکنگ کے دوران سامنے سے آنے والے ٹرالر سے ٹکراکر دور کھائی میں جا گری۔
حادثے کے نتیجے میں مسافر بس میں سوار آٹھ افراد جاں بحق جبکہ خواتین سمیت سترہ افراد زخمی ہو گئے بعض زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122،پٹرولنگ پولیس،پولیس چوکی ڈھرنال کے اہل کار اور گاڑیاں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔
جاں بحق ہونے والی کی میتیں اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال فتح جنگ منتقل کر دیا گیا۔
عینی شاہدین اور زخمی مسافروں کے مطابق حادثہ تیز رفتاری سے اووٹیکنگ کرتے ہوئے پیش آیا پولیس نے حادثے کے مرتکب ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔