گوجرانوالا: ملک کی پہلی بِٹ کوائن ڈکیتی میں ملوث دو ملزمان گرفتار

ملکی تاریخ کی پہلی بِٹ کوائن ڈکیتی میں ملوث دو ملزمان کو گوجرانوالا سے گرفتار  کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے سرمایہ کاری کے لیے لاہور آئے دو غیر ملکیوں کو اسلحے کے زور پر یرغمال بنایا تھا جب کہ واردات کا مرکزی ملزم اب بھی مفرور ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے غیر ملکیوں سے مقامی کرنسی لوٹی اور ایک کروڑ 47 لاکھ روپے مالیت کے بِٹ کوائن اپنے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کرائے۔