ہیرﺅنچی سمیت 4افراد جاں بحق 14زخمی 

 

 پشاور: بٹ خیلہ کے علاقہ نوے کلے میزارہ میں نامعلوم افراد نے مبینہ ہیرﺅنچی حیدر علی ولد محمد غفور ساکن مدے خیل بٹ خیلہ کو قتل کردیا ، ملاکنڈلیوی نے نعش ورثاءکے حوالے کرکے تفتیش شروع کی ۔ 

ضلع صوابی میں ٹریفک کے مختلف حادثات میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق جب کہ چار خواتین سمیت تیرہ افراد زخمی ہو گئے ۔
 
ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقہ ماہڑہ کے قریب انڈس ہائی وے نزدانصاری پیٹرول پمپ ٹرک سے تصادم میں پک اپ میں سوارایک ہی خاندان کے دوافرادجاں بحق اور13افرادزخمی ہوگئے۔ 

 ڈیرہ کے رہائشی 60سالہ عبدالحمیدمروت کو مکان کے اندر واقع بستی بلوچانوالی نزد ڈیرہ بھکر روڈ پر نامعلوم ملزمان نے تیز دھارآلے سے وار کرکے قتل کردیاہے۔ 

مقتول کے بیٹے عبدالسعیدمروت ساکن پنیالہ حال بستی میہڑکی رپورٹ پر نے تھانہ گومل یونیورسٹی میںرپورٹ درج کرلی۔ 

باجوڑ میں نامعلوم افرا دکی فائرنگ سے محکمہ صحت کا ملازم زخمی 
ضلع باجوڑ کے صدر مقام خار میں محکمہ صحت باجوڑ کے کلاس فور ملازم صفت اللہ صفت کو ڈیوٹی سے گھر جاتے ہوئے نامعلوم افراد نے سر میں کئی گولیاں ماردیں۔تشویشناک حالت میں پشاور منتقل کردیا گیا۔