شیرگڑھ: شیرگڑھ میں ٹریفک حادثے کے دوران تین جوانسال دوست جاں بحق ہوگئے۔
گذشتہ روز تینوں دوست موٹر سائیکل پر سوار ہوکر سیر کے لئے تخت بھائی کھنڈرات گئے جہاں سے واپسی پر بد قسمت دوست شیرگڑھ پولیس سٹیشن کے قریب تیز رفتاری کے باعث ڈمپر سے اوور ٹیک کے نتیجے میں موٹر سائیکل فٹ پاتھ سے ٹکراتے ہوئے سڑک کے دوسرے پارچلی گئی جہاں مینگورہ سے آنے والی تیز رفتار کوسٹر کے نیچے آکر تینوں دوست کچلے گئے۔
واضح رہے کہ 19سالہ محمد حسین والدین کا اکلوتا بیٹا تھا جبکہ آصف علی کی 6ماہ پہلے شادی ہوئی تھی اور وہ تین روز بعد سعودی عرب جانے والا تھا‘ تینوں کی نماز جنازہ گلشن آباد لوند خوڑ میں ادا کی گئی اور بعدازاں انہیں سپرد خاک کردیا گیا۔