سیالکوٹ:اراضی اوررشتہ کے تنازعہ کے باعث 2 ملزمان نے فائرنگ کر کے اپنے 2چچااور 2 کزن کو قتل کر دیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق سیالکوٹ کی تحصیل پسرور کے علاقے کلاسوالہ میں دو ملزمان نے فائرنگ کرکے باپ بیٹے سمیت 4 افراد کو قتل کردیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی تھانہ صدرپسرورپولیس کی بھاری نفری موقع پرپہنچ گئی، ریسکیو رضاکاروں نے لاشوں اور زخمیوں کو نجی ہسپتال منتقل کردیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق 2 ملزمان نے اراضی اوررشتے کے تنازعے پر فائرنگ کر کے اپنے 2 چچا اور 2 کزن کو قتل کیا۔
قتل ہونے والوں میں 55 سالہ ذوالفقار اس کا 30 سالہ بیٹا حسن اور60 سالہ عبدالرحمن اوراسکا 30 سالہ بیٹا ماجد ہیں، جو موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، جب کہ ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔