کراچی، مشتعل افراد کا نجی میڈیا گروپ کے دفتر پر حملہ، عملے پر تشدد

 کراچی:کراچی میں مشتعل افراد نے نجی میڈیا گروپ کے مرکزی دفتر پر حملہ کردیا،آئی آئی چندریگر روڈ پر واقع مرکزی دفتر پر حملے کے دوران مظاہرین نے عملے پر تشدد کیا اور دھکے بھی دیے۔

تفصیلات کے مطابق مظاہرین نے واک تھرو گیٹ اورمرکزی دروازہ توڑدیا اور دفتر کے شیشے بھی توڑ دیے ہیں۔

مظاہرین نے جیو نیوز کے عملے کو حراساں کیا جبکہ عمارت کے اندر بھی خواتین سمیت ملازمین کی بڑی تعداد موجود تھی،مظاہرین کے توڑپھوڑ کے دوران موقع پرموجود پولیس خاموشی تماشائی بنی رہی۔

،مظاہرین نے دفتر کے باہر دھرنا دے دیا ہے اور نجی ٹی وی کے پروگرام کے اینکر کی وضاحت کے باوجود معافی کا مطالبہ کیا ہے۔

دوسری جانب سینئر تجزیہ کار اور جیو نیوز کے پروگرام ’خبرناک‘ کے میزبان ارشاد بھٹی نے وضاحت دیتے ہوئے کہاکہ ان کا پروگرام طنز و مزاح کا پروگرام ہے، سندھ اور سندھی اسی طرح ان کے وجود کا حصہ ہیں، جس طرح ملک کا کوئی اور دوسرا صوبہ ہے۔