کراچی: کراچی کے علاقے یونیورسٹی روڈ پر موٹر سائیکل بچاتے ہوئے کار الٹ گئی جس کے نتیجے میں 4 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔
حادثے میں کار اور موٹرسائیکل مکمل تباہ ہوگئے۔
پولیس کے مطابق تیز رفتار کار موٹر سائیکل کو بچاتے ہوئے پل کے پلر سے ٹکرا کر الٹ گئی۔حادثے میں کار سوار 4 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق افراد میں رمیز، اسد، تیمور اور روحان شامل ہیں۔ لاشوں کو قانونی کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔