صوابی: تر بیلہ ڈیم کے پاور ہاؤس میں چیئر لفٹ گرنے سے لفٹ آپریٹر جاں بحق ہو گیا۔
بتایا گیا ہے کہ تر بیلہ ڈیم کے پاور ہاوس میں بالائی چار منزل سے چیر لفٹ اچانک گر گئی جس کے نتیجے میں لفٹ آپریٹر حبیب خان جاں بحق ہو گیا۔
متوفی رائٹ بینک کالونی میں رہائش پذیر تھے اور پاور ہاؤس تر بیلہ ڈیم میں بحیثیت لفٹ آپریٹر خدمات انجام دے رہے تھے۔