لاہور: مانگا منڈی کلالاں والا کھوہ کے قریب گھر میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں دو بچے جل کر جاں بحق ہوگئے۔
آگ کی اطلاع پر ریسکیو ورکرز فوری طور پر موقع پر پہنچے لیکن ان کے پہنچنے سے قبل ہی دونوں بچے جاں ہو چکے تھے۔
پولیس اور امدادی ٹیموں نے سوختہ لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا۔ بچوں کی شناخت 3 سالہ فیضان اور 2 سالہ عبدالرحمان ولد وقاص کے نام سے ہوئی۔
پولیس نے آگ لگنے کی تحقیقات شروع کیں تو بچوں کی والدہ تنزیلہ نے خود آگ لگانے کا اعتراف کرلیا۔
پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کر لیا تو اس نے بتایا کہ خاوند سے جھگڑے کے بعد غصے میں گھر کو آگ لگائی۔ آتشزدگی سے 2 بچے جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔