کراچی سے جعلی میجر ساتھیوں سمیت گرفتار

کراچی: کراچی پولیس نے اغوا برائے تاوان اور جعل سازی کی وارداتوں میں ملوث جعلی میجر کو ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق نارتھ ناظم آباد بلاک ایچ میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی جس میں جعلی میجر ملزم فخر عباس کو گرفتار کیا گیا۔

پولیس نے ملزمان سے اسلحہ، جعلی دستاویزات، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی وردیاں اور جعلی کارڈ بھی برآمد کر لئے ہیں۔

 گرفتار ملزم فخر عباس لیاقت آباد کا رہائشی اور اس کا آبائی تعلق اٹک سے ہے، ملزم کا ساتھی وقاص بھی غیر قانونی کاموں میں ملوث رہا ہے۔

 ملزم جعلسازی کے ذریعے شہریوں سے رقم وصول کرتا تھا جب کہ ملزمان کا کریمنل ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے۔