ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس چوکی پر بموں سے حملہ

 

ڈیرہ اسماعیل خان : موٹرسائیکل سواردہشت گردوں نے مسلم بازار پولیس چوکی پردستی بم سے حملہ کردیا،خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، بم سکواڈنے موقع پر پہنچ کر دوسرے دستی بم کو ناکارہ بنادیا۔ 

تھانہ سٹی کی حدودمیں واقع مسلم بازارپولیس چوکی پرموٹرسائیکل سوارنامعلوم دہشت گردوں نے صبح سویرے دودستی بم پھینک دیئے ۔ ایک دستی بم دھماکے سے پھٹ گیاخوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہواتاہم واقعے کی اطلاع پر بم سکواڈ نے دوسرے دستی بم کو ناکارہ بنادیا ۔