وانا: وانا کے متنازع کرکنڑہ علاقہ میں دوتانی اور زلی خیل کے مابین جھڑپیں جاری ہیں۔
گزشتہ روز مزید 2 افراد جاں بحق اور4 شدید زخمی ہوگئے، مرنے والوں کی تعداد 9 ہو گئی۔انتظامیہ کے تشکیل کردہ جرگہ کے مذاکرات ناکام ہو گئے۔
دونوں متحارف قبائل کے مابین بھاری ہتھیاروں سے مورچوں اور املاک پر گولہ باری اور فائرنگ جاری ہے۔
عوامی حلقوں نے انتظامیہ سے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرنے کی اپیل کی ہے۔
واضح رہے کہ ان جھڑپوں میں بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔