شیخوپورہ: شیخوپورہ میں تیز رفتار ٹرک بے قابو ہو کر رکشے پر الٹ گیا جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ فیصل آباد روڈ پر پیش آیا جہاں تیز رفتار ٹرک بے قابو ہو کر رکشے پر الٹ گیا۔
ذرائع کے مطابق حادثے میں رکشے میں سوار 3 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کا بتانا ہے کہ حادثے کے زخمیوں کو طبی امداد کے لییہسپتالمنتقل کر دیا گیا ہے۔