پشاو: پولیس بھرتی کا خواہشمند نوجوان دوڑکے دوران زندگی کی بازی ہارگیا۔
زرعی یونیورسٹی پشاورمیں کے پی پولیس میں بھرتی کے لئے امیدواروں کا فزیکل ٹیسٹ جاری تھا۔
اس دوران وقاص نامی نوجوان نے دوڑ کے مقابلے میں حصہ لیا۔
مقابلے کے دوران وقاص گرپڑا، حالت بگڑنے پراسے طبی امداد دینے کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبرنہ ہوسکا اورزندگی کی بازی ہارگیا۔
پولیس کے مطابق نوجوان کی عمر20 سے 25 سال کے درمیان تھی۔