سوات: ضلع شانگلہ کے علاقہ لیلونئی کے رہائشی کے 2 جڑواں بچوں میں سے ایک بچہ زچگی کے دوران غائب ہوگیا۔
سوات: ضلع شانگلہ کے علاقہ لیلونئی کے رہائشی کے 2 جڑواں بچوں میں سے ایک بچہ زچگی کے دوران غائب ہوگیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد رشید ولد محمد رفیق ساکن لیلونئی ضلع شانگلہ نے بتایا کہ 21فروری کو ایک نجی میڈیکل سنٹر میں بیوی کو ڈیلیوری کی غرض داخل کیا۔
محمد رشید کا کہنا تھا کہ ہسپتال کے ایڈمشن نمبر 895 کے مطابق 2بچوں کی پیدائش کی نشاندہی واضح طورپر کی گئی ہے ، نجی ہسپتال سیدو شریف کی خاتون ڈاکٹر نے بھی الٹراساﺅنڈ میں جڑواں بچوں کی نشاندہی کی تھی۔ لیکن جب ڈسچارج ہوئے تو ایک بچہ غائب ہے، والد نے الزام لگایا کہ ہسپتال انتظامیہ دوسرا بچہ دینے سے انکاری ہے انہوں نے اعلیٰ حکام سے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔