پشاور: سوات کے علاقہ امانکوٹ میں نامعلوم افراد نے تین سالہ بچے کا گلہ کاٹ دیا۔
پولیس کے مطابق مینگورہ شہر کے علاقے امان کوٹ میں نامعلوم افراد تین سالہ احسان کا گلہ تیز دار آلے سے کاٹ کر فرار ہوگئے ،مقامی لوگوں نے بچے کو تشویشناک حالت میں سیدو ہسپتال منتقل کردیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔
ادھر ڈیرہ اسماعیل خان میں بھائی نے گھریلو تنازعے پر جوان سال بہن کو قتل کردیا،
پولیس کے مطابق تھانہ نواب کی حدودمیں بیرون شرقی پنیالہ میںگھریلو تنازعے پرسیف الرحمان سلیمان خیل ولد نعیم خان نے گھر کے اندر اپنی 19سالہ بہن مسماة (ف) بی بی کوفائرنگ کرکے قتل کردیا۔
پولیس نے متوفیہ اورملزم کے والدنعیم خان کی رپورٹ مقدمہ درج کرلیا ۔