پشاور میں لین دین تنازعہ پر ایک بھائی قتل، دوسرا شدید زخمی

پشاور:حیات آباد کے علاقہ شمالی مارکیٹ کے قریب مسلح افراد نے لین دین کے تنازعہ پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک بھائی جاں بحق جبکہ دوسرا بھائی راہگیر سمیت شدید زخمی ہوگیا۔

ملزمان واردات کے بعد موقع سے فرار ہوگئے پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔

 پولیس کے مطابق ملک ارسلان ولد ملک بخش سکنہ خوشحال باغ نے رپورٹ درج کرائی کہ گزشتہ روز وہ اپنے بھائی ملک ذیشان کے ہمراہ شمالی مارکیٹ میں موجودتھاکہ اس دوران شمالی مارکیٹ کے قریب مقصود خٹک ٗ اجمل خٹک اور عامر خٹک نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ اپنے بھائی اور ایک راہگیر سمیت شدید زخمی ہوگیا۔

 ملزمان واردات کے بعد موقع سے فرار ہوگئے مجروحین کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں ملک ذیشان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

 پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔