افغان مہاجر کا سر تن سے جدا، فائرنگ سے والد قتل

پشاور: ہری پور کے تھانہ کوٹ نجیب اللہ کی حدودپہاڑوکے قریب 37سالہ افغان مہاجریارمحمدکورات کی تاریکی میں نامعلوم ملزمان نے چھریوں کے پے درپے وارکرکے سرتن سے جداکردیا۔

واقعات کے مطابق ہریپورکے نواحی موضع پہاڑوکے قریب شہدکی مکھیوں کے فارم کامزدورافغان مہاجریارمحمدولدسورگل کیمپ نمبر20میں سویاہواتھاکہ نامعلوم ملزمان نے رات کی تاریکی میں تیزدھارچھریوں کے وارکرکے اسکاسرتن سے جداکرکے فرارہوگئے ۔

تھانہ کوٹ نجیب اللہ پولیس نے مقتول کے بھائی محمدولی ولدسورگل کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرلیااس نے بتایاکہ ہماری کسی کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں ہے ۔ 

ادھر ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقہ پنیالہ کے محلہ پیرخاکی شاہ میں زبردستی زمین نہ دینے کے تنازعے پر5 افراد کی فائرنگ سے مسجد جانے والا باپ ہلاک جبکہ بیٹا زخمی ہوگیا۔

پولیس رپورٹ کے مطابق بدیع الزمان اوراس کابیٹاقمرزمان قوم مستی خیل سکنہ محلہ پیر خاکی شاہ پنیالہ نمازعصر کے لیے مسجد جارہے تھے کہ کلاشنکوفوں سے مسلح نعمان ، فیاض ،نثارولد عجب خان ، ظفرولد عصمت اللہ اورخالد ولد نوازنے ان پر فائرنگ کر دی جس سے بدیع الزمان موقع پر جاں بحق اور بیٹا قمرزمان زخمی ہوگیا۔ پولیس نے 5ملزموں کے خلاف قتل واقدام قتل کامقدمہ درج کرلیاہے ۔