گجرات میں ڈاکوؤں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایلیٹ فورس کا ایک اہلکار شہید اور 3 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔
اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) فراست چٹھہ کے مطابق گاؤں ڈھنڈالہ میں پولیس مقابلے کے دوران ایلیٹ فورس کا اہل کار ذوالفقار حیدر شہید ہوگیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں 3 ڈاکو ہلاک اور 3 فرار ہوگئے۔
واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور ڈاکوؤں کی تلاش شروع کردی۔