پشاور: چائلڈ پرو ٹیکشن کورٹ پشاور نے پانچ سالہ بچی کے ریپ کے ملزم کو دس سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنادی ۔
استعاثہ کے مطابق عرفان ساکن پہاڑی پورہ پشاور پر پانچ سالہ بچی کے ریپ کا الزام ہے بچی کی والدہ مسماة (ر) نے تھانہ میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا۔
گزشتہ روز عدالت نے مقدمے کی سماعت مکمل ہونے کے بعد ملزم کو جرم ثابت ہونے پر دس سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنادی۔
واضح رہے کہ ملزم سرطان کے موذی مرض میں مبتلا ہے جس کا علاج جیل کے اندر جاری ہے۔