چارسدہ:چارسدہ کے مشہور بزرگ بابا صاحب مزار میں رات کے وقت مزار کے خادم کوذبح کرنے کے بعد ان کے نعش کو جلادی گئی۔
پڑانگ پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے چند گھنٹوں کے اندار اندر ملزم کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے آلہ قتل برآمد کرلیا گیااور ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔
واقعات کے مطابق تھانہ پڑانگ کی حدود میں مشہور صوفی بزرگ بابا صاحب کے مزار میں خادم 65 سالہ دوست محمد سکنہ مہر آباد معیار مردان کو رات کے وقت کسی نے بے دردی سے ذبخ کرکے انکی نعش کو جلادیا۔مقتول لنگرخانہ میں مامور تھا۔
پڑانگ پولیس نے علی الصبح لاش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے خیبر میڈیکل کالج پشاور کو بھیج دی۔
ڈی پی او چارسدہ محمد شعیب کی ہدایت پر ایس پی انوسٹی گیشن سجاد خان، ایس ایچ او تھانہ پڑانگ اشفاق خان،ایس آئی جہانگیر خان بمع دیگر پولیس نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئے جنہوں نے جلی لاش اور لنگر خانہ کا معائنہ کرکے تفتیش کا آغاز کیا۔
تفتیشی ٹیم نے جدید سائنسی خطوط پر تفتیش شروع کرتے ہوئے ایک گھنٹہ میں اصل ملزم محمد نور خان ولد محمد ولی سکنہ کلفٹن کراچی حال ملاکنڈ درگئی تک رسائی حاصل کرتے ہوئے آلہ قتل سمیت گرفتارکرلیا۔
گرفتار ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔