خیبر پختونخوا کے ضلع سوات اور علاقہ واڑی سے 10سالہ بچے اور 35سالہ شخص کی لاشیں برآمد کرلی گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق واڑی کے علاقہ کارودرہ کاڑکبنج سے 2دن سے لاپتہ دس سالہ ذہنی مریض ابوبکر ولد جان کی لاش مقامی پہاڑی شاشکار ٹاپ سے مل گئی ہے۔ بچے کا ذہنی توازن درست نہیں
کوکاری میں مقامی خوڑ سے 35 سالہ شخص کی لاش ملی ہے جسکو شناخت کیلئے مقامی ہسپتال منتقل کردیا،جہاں پر شناخت نہ ہونے پر پولیس نے ٹی ایم اے کے حوالے کرکے امانتا ًدفنا دیا۔
پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔