پشاور:تھانہ گلبہار کے علاقہ شیخ آباد نمبر تین میں گلی میں گیٹ لگانے کے تنازعہ پر فریقین کے مابین فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ راہگیر شدید زخمی ہوگیا۔
مقتولین میں ایک عوامی نیشنل پارٹی شیخ آباد وارڈ کا سابق صدر جبکہ دوسرا پیپلز پارٹی کا کارہنما تھا اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور نعشیں تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردیں۔
دوہرے قتل کی واردات پر علاقے میں رات گئے حالات کشیدہ رہے پولیس نے اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔
پولیس کے مطابق گزشتہ روز فریق اول پیپلز پارٹی رہنما عمرا ن حسین ولد شو کت حسین سکنہ شیخ آباد اور فریق دو م شیخ آباد وارڈ کے سابق صدر آصف سبحان کے مابین گیٹ کے تنا زعہ پر جھگڑا ہوا اس دوران دوطرفہ فائرنگ کے نتیجے میں عمر ان حسین اور آصف سبحان شدید زخمی ہو گئے جنہیں تشویشنا ک حالت میں لیڈ ی ریڈ نگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہا ں پر دونو ں مجرو حین زخمو ں کی تاب نہ لا تے ہوئے دم توڑ گئے۔
پولیس نے اپنی مدعیت میں مقدمہ در ج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔