راولپنڈی میں سابق گورنر خیبر پختونخوا علی محمد جان اورکزئی کے گھر ڈکیتی کی واردات ہوئی۔
ڈاکوؤں نے سابق گورنر خیبر پختونخوا علی محمد جان اورکزئی کے اہل خانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنایا اور ان کے گھر سے 3 لاکھ روپے نقدی، 4 لاکھ 20 ہزار کے پرائز بونڈ اور سونا لوٹ کر لے گئے۔
بعد ازاں سابق گورنر خیبر پختونخوا علی محمد جان کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہےکہ ملزمان کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں اور قریبی علاقوں میں سرچ آپریشن بھی کیا گیا ہے۔