میرانشاہ: ضلع جنوبی وزیرستان کے علاقہ تور گلاڈ شوال میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں دو بچے جاں بحق ہوگئے‘ د ونوں بچے آپس میں بہن بھائی تھے۔
ایک بچے کی عمر سات اور دوسرے کی تیرہ سال بتائی جاتی ہے۔
وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے جنوبی وزیرستان کے علاقہ شوال میں بارودی سرنگ پھٹنے کے واقعے میں ایک ہی خاندان کے دو بچوں کی شہادت پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے متاثرہ خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
اپنے تعزیتی بیان میں وزیر اعلی ٰنے شہداء کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے اور کہا ہے کہ وہ متاثرہ خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔