اسلام آباد:سعودی سفارتکار کی گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔پولیس نے سعودی سفارت کارفیصل بن تراد کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ شالیمار کی حدود میں سعودی سفارت کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے جہاں گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار محمد عرفان جاں بحق ہوگیا ہے جس کی لاش کو پمز ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس نے موقع پر موجود سعودی سفارت کار فیصل بن تراد کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا ہے۔
ایس ایچ او شارلیمار ارشد نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے محمد عرفان فرنیچر کا کام کرتا تھا جبکہ فیصل بن تراد سعودی سفارتخانہ میں انٹرن شپ ایمبیسیڈرہے۔