کراچی: ایم اے جناح روڈ تاج کمپلیکس کے قریب انٹرسٹی بس اڈے پر نوجوان نے بس ہوسٹس کو گولی مارکرخودکشی کرلی۔
کراچی کے ایم اے جناح روڈ پر تاج کمپلیکس انٹرسٹی بس اڈے کے قریب فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق جبکہ نوجوان لڑکی شدید زخمی ہوگئی۔
نجی ٹی وی کے مطابق فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے نوجوان کی لاش سول جبکہ زخمی لڑکی کوجناح ہسپتال منتقل کردیا گیاجہاں لڑکی کی حالت تشویشناک بنائی جاتی ہے۔
ایس ایچ او تھانہ بریگیڈ ماجد کورائی کے مطابق فائرنگ سے نوجوان کی شناخت 21 سالہ ملک شاہ زیب ولد ملک محمد شعیب اعوان اورزخمی لڑکی شناخت 23سالہ تنزیلا عرف ایمان ولد بن یامین کے نام سے کرلی گئی ہے۔
فائرنگ سے جاں بحق ملک شاہ زیب انٹرسٹی بس پر ملازمت کرتا تھا جبکہ زخمی لڑکی بھی انٹر سٹی بس سروس(کائنات ٹریول)کی ملازمہ اور بس ہوسٹس ہے۔
ہلاک نوجوان کا آبائی تعلق تحصیل کلرکلہارچکوال سے تھا جبکہ زخمی لڑکی بہاولپور کی رہائشی ہے۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق جاں بحق نوجوان نے پہلے 9 ایم ایم پستول سے لڑکی پر فائرنگ کی اور پھر اس کے بعد خود کو گولی مار کر خود کشی کر لی، لڑکے کوایک گولی سر پر جب کہ زخمی لڑکی کو ایگ گولی پیٹ اور 2 گولیاں ران پر لگیں۔
پولیس نے جائے وقوع سے 9 ایم ایم پستول، گولیوں کے 4 خول اور کچھ زندہ راونڈ اپنی تحویل میں لے لیے ہیں جسے فرانزک ٹیسٹ کے لیے بھیجا جائے گا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر واقعہ پسند نہ پسند کا معلوم ہوتا ہے، فائرنگ کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی گئی جس میں لڑکی کو سفید گاڑی کی طرف جاتے دیکھا جاسکتا ہے۔
اسی دوران شاہ زیب رکشے سے اترکر چلتا ہوا آیا اور لڑکی کو گولیاں مار دیں، گولیاں لگتے ہی لڑکی زمین پر گرپڑی، مقتول لڑکی کو گولیاں مارنے کے بعد کچھ لمحے کھڑا سوچتا رہا پھر ملزم نے کنپٹی پر گن رکھ کر گولی چلائی اور گر پڑا، لڑکی زخمی حالت میں کسی کو فون ملاکر معاملہ بتاتی رہی۔