مری: مری پتریاٹہ چیئر لفٹ ٹاپ پر سیاح کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق مری میں قتل کا ایک ایسا واقعہ پیش آیا جس دل دہلا دئیے ہیں۔
مری پتریاٹہ چیئر لفٹ ٹاپ پر سیاح کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔
35 سالہ سیاح محمد عباس ولد صفدر علی کا تعلق راولپنڈی کے علاقہ شکریال سے تھا۔مقتول سیاح ٹاپ پتریاٹہ کے جنگل میں بے رحم گولی کا نشانہ بنا۔
مبینہ طور پر سیاح کو لوٹنے کی غرض سے مزاحمت پر گولی ماری گئی۔
ریسکیو 1122 نے لاش کو تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال مری منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس مصروف تفتیش میں مصروف ہے۔
واقعے کا مختلف پہلوؤں سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔جب کہ اس واقعے نے سیاحوں میں خوف پھیلا دیا ہے۔