اسلام آباد: قومی احتساب بیورو نے سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اور موجودہ قائد حزب اختلاف اکرم خان درانی کے خلاف انکوائری بند کردی۔
نیب کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس بدھ کو چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں مختلف کیسز کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں عدم شواہد کی بناءپر اکرم درانی خان کے خلاف کارروائی بند کردی گئی۔