لاہور: گلی میں چارپائی بچھانے کے تنازعے پر 10 سالہ مزمل نے اپنے 11 سالہ دوست عبدالرحمان کو چھری کے وار کرکے قتل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کی سیشن کورٹ میں قتل کے کمسن ملزم 10 سالہ مزمل کو ہتھکڑیوں میں پیش کردیا گیا، کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج افتخار احمد نے کی۔
پولیس کی جانب سے ملزم مزمل کا چالان اور ملزم مزمل کی جانب سے وکالت نامہ عدالت میں جمع کروا دیا گیا۔
پراسیکیوشن نے عدالت میں بیان دیا کہ 10 سالہ ملزم مزمل نے 11 سالہ عبدالرحمان کو چھری کے وار کرکے قتل کیا، اور تنازعہ قتل کی وجہ گلی میں چارپائی بچھانا بنی۔
ملزم مزمل کے خلاف تھانہ ہڈیارا میں قتل کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔