راولپنڈی: اپنے ہی 11سالہ بیٹے سے زیادتی کرنے والے درندہ صفت سفاک باپ کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی تحصیل ٹیکسلا میں اپنے ہی 11سالہ بیٹے سے زیادتی کرنے والے درندہ صفت سفاک باپ کو گرفتار کرلیا گیا۔
ملزم بابر کے خلاف کاروائی ایس ڈی پی او ٹیکسلا کی سربراہی میں ایس ایچ او ٹیکسلا اور ان کی ٹیم نے کی۔
ایس ایچ او ٹیکسلا پولیس نے بتایا ہے کہ متاثرہ بچے کی والدہ کی مدعیت میں ملزم بابر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔
مدعیہ نے بیان دیا ہے کہ خاوند بابر نے گھر میں بیٹے کے ساتھ زیادتی کی، پولیس نے ملزم بابر کو گرفتار کرلیا ہے، جب کہ ملزم اور متاثرہ بچے کا ابتدائی میڈیکل کروا لیا گیا ہے۔