سوات: سوات کے علاقے چیل مدین میں ناہنجار بیٹے نے فائرنگ کرکے اپنی ماں اور سگے بھائی کو ابدی نیند سلادیا۔
پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے قاتل کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا، وجہ قتل گھریلو ناچاقی بتائی جاتی ہے۔
پولیس کے مطابق مدین کے نواحی علاقہ چیل میں گذشتہ شب ناہنجاربیٹے امیر خان ولد عبد المالک نے گھریلو تنازعہ کے بناء اپنی ہی والدہ شمس الہوا زوجہ عبد المالک اور اپنے سگے بھائی محمد خان کو 30بور پستول سے فائرکرکے شدید زخمی کردیا بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دونوں چل بسے۔
لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے سول ہسپتال مدین منتقل کردی گئیں۔تھانہ مدین کے پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ملزم امیر خان کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا۔