دوران ڈکیتی کنڈیکٹر جاں بحق ،ڈرائیور زخمی 

 

ڈیرہ اسماعیل خان : تھانہ یونیورسٹی کی حدود بائی پاس ملک مارکیٹ کے قریب ڈکیتی کے دوران فائرنگ سے ٹرالر کا کنڈیکٹر جاں بحق ،ایک ڈرائیور زخمی ،دوسرا بال بال بچ گیا ۔

ڈاکوﺅں نے ڈیڑھ لاکھ روپے بھی لوٹ لیئے ،پولیس کے پہنچنے پر ڈاکوﺅں کی پولیس موبائل وین پر بھی فائرنگ ، پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق سیمنٹ سے لوڈ ٹرالر کوہاٹ سے حاصل پور پنجاب جارہا تھا کہ شب ایک بجے کے قریب تھانہ یونیورسٹی کی حدود بائی پاس ملک مارکیٹ کے قریب پہنچنے پر مسلح نقاب پوش ڈاکوﺅںنے ٹرالر روک کر ڈائیور لقمان ولد ثناءاللہ سکنہ کوہاٹ ،کنڈیکٹر 24 سالہ شہباز ولد غلام حسین سکنہ چکوال اور ساتھی ڈرائیور عثمان ولد زیارت خان اعوان سکنہ چکوال کو ٹرالر سے نیچے اتار کر ان سے ڈیڑھ لاکھ روپے نقد چھین لیے۔

ڈاکوﺅں کی جانب سے مزید رقم کا تقاضا کرنے پر مزاحمت کے دوران کے ڈاکوﺅں نے ان پر فائرنگ کردی جس سے کنڈیکٹر شہباز اور ڈرائیور لقمان شدید زخمی ہوگئے جبکہ دوسرا ڈرائیور عثمان بال بال بچ گیا ،اس دوران پولیس کی موبائل وین وہاں پہنچ گئی جسے دیکھتے ہی ڈاکوﺅں نے اس پر فائرنگ شروع کردی ،پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ڈاکورات کی تاریکی کافائدہ اٹھاتے ہوئے فرارہونے میں کامیاب ہوگئے ۔

ز خمی کنڈیکٹر شہباز ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاکر جاںبحق ہوگیا۔