سوات : تاریخی درسگاہ جہانزیب کالج سیدو شریف کے متعددطلباءنے غیراخلاقی بلیک میل کرنے والے مخصوص ٹولے سے تنگ آکر خودکشی کی دھمکی دے دی۔
رپورٹ کے مطابق مخصوص ٹولے کی طرف سے دباﺅ میں آنے والے ایک طالب علم نے وزیراعلیٰ محمودخان اوردیگر اعلیٰ سرکاری وحکومتی حکام کوتحریری طور پر صورتحال سے آگاہ کردیا۔
خفیہ ادارے کی رپورٹس پربڑے پیمانے پر انکوائری شروع کردی گئی
ٹولے کی بلیک میلنگ کے شکار ایک طالب علم نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمودخان سمیت دیگراعلیٰ سرکاری وحکومتی حکام
ٰ پولیس وانتظامیہ کے آفیسرز کو خط تحریر کیا ہے۔ طالب علم نے خط میں بلیک ملیرز کی حرکات و سکنات اور طریقہ واردات پر تفصیل سے لکھا ہے۔
خط میں مذکورہ طالب علم نے بلیک میلنگ سے تنگ آنے پر خودکشی کی دھمکی دی ہے اور لکھا ہے کہ اگر اسکا سدباب نہ کیا گیا تو متعدد طلباءخودکشیوں پر مجبور ہوجائنگے ۔
ادھر حکام نے خفیہ والوں کی رپورٹس پرانکوائری شروع کردی ہے اور مبینہ بلیک میلرز جلد کارروائی کی زد میں آجائیں گے ۔
سوات کی تاریخی درس گاہ میں 5500 طلباءو طالبات زیر تعلیم ہےں، سکینڈل کے منظر عام آنے کے بعد ان کا مستقبل خطرے میں پڑ گیا ہے ۔