5 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والے مجرم کو سزائے موت

راولپنڈی: پانچ سالہ طالبہ سے جبری زیادتی کے مجرم کو سزائے موت سنا دی گئی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق راولپنڈی کی عدالت کے ایڈیشنل سیشن جج جہانگیر گوندل نے 5 سالہ بچی سے جبری زیادتی کیس کا فیصلہ سنا دیا، عدالت نے ننھی طالبہ سے جبری زیادتی کے مجرم کو سزائے موت سنادی، جب کہ مجرم کو 5 لاکھ روپے جرمانہ اور 5 لاکھ روپے ہرجانہ بھی ادا کرنے کا حکم دیا۔

 

عدالت نے فیصلہ دیا کہ جب تک مجرم کی موت واقع نا ہوجائے پھانسی کے پھندے پر لٹکائے رکھا جائے، ایسے سفاک مجرم کسی رعایت کے مستحق نہیں ایسے مجرموں کو عبرت نشان بنانا ہوگا۔

واضح رہے کہ مجرم نے طالبہ کے گھر داخل ہوکر جبری زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔