پشاور: فےصل کالونی جی ٹی روڈ پر نامعلوم موٹر سائےکل سواروں کی فائرنگ سے گلبہار پولےس رائےڈرز سکواڈ کا اےک اہلکارشہےد ہوگےا ۔ساتھی اہلکارکی نعش دےکھ کرسٹی پٹرول فورس کا اے اےس آئی دل کا دورہ پڑنے سے جہان فانی سے کوچ کرگیا۔
جمعرات کو گلبہار چوکی رائیڈر سکوارڈ کے اہلکار ہیڈ کانسٹیبل نیاز محمد ولد نور محمد سکنہ وزیر باغ ساتھی اہلکار ابراہیم کے ہمراہ فیصل کالونی کے قریب ڈیوٹی پر موجود تھا کہ اس دوران انہوں نے موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم مسلح افراد کو رکنے کا اشارہ کیا۔
مگر موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں نیاز محمد سر اور سینے پر گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوگیاجبکہ اس کا ساتھی بال بال گیا۔مجروح ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
اطلاع ملتے ہی قصہ خوانی مےں ڈےوٹی پر موجود سٹی پٹرول فورس کا اے اےس آئی نوروز خان جےسے ہی ہسپتال پہنچا تو ساتھی اہلکار کی نعش دےکر دل کا دورہ پڑنے سے وہی جاں بحق ہوگےا۔
پولیس کا قاتلوں کی گرفتاری کےلئے رات گئے مختلف علاقوں مےں سرچ آپرےشن جاری رہا ۔
ابتدائی تحقےقاتی رپورٹ کے مطابق حملہ آوروں کی تعداد تےن تھی اور وہ 125 موٹر سائےکل پر سوار تھے ۔