مشتعل شخص اورگرل فرینڈ کا رقاصہ پر تشدد


 پشاور: تھانہ ریگی کے علاقہ ملازئی میں مشتعل شخص نے گرل فرینڈ کے ہمراہ معروف رقاصہ کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بناڈالا۔

متاثرہ خاتون نے دونوں ملزمان کے خلاف اسے تشدد کا نشانہ بنانے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کی درخواست جمع کرادی.

 

وفا نامی معروف رقاصہ نے ریگی تھانہ میں درخواست جمع کراتے ہوئے بتایا کہ وہ پارٹیوں میں ڈانس کرتی ہے گزشتہ روز ریگی ملازئی کے رہائشی منصور خان اور اس کی گرل فرینڈمسما ةسنبل نے اسے فون کر کے کہا کہ رات کو ڈانس پارٹی کا پروگرام ہے جس میں آپ نے آنا ہے جب میں پروگرام کیلئے منصور خان کے حجرے پہنچی تو میں نے سنبل سے پوچھا کہ آپ ابھی تک تیار نہیں ہوئی .

 

اس بات پر منصورمشتعل ہوگیا اور اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ مل کر مجھے شدید تشددکا نشانہ بناکر زخمی کردیا جبکہ مجھے رپورٹ نہ کرنے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دے رہا ہے پولیس نے مدعیہ کی رپورٹ پر تفتیش شروع کردی ہے۔