محبت میں ناکامی پر ٹک ٹاک سٹار کی خودکشی

پشاور: پشاور میں محبت میں ناکامی پر ٹک ٹاک سٹار نے گلے میں پھندا ڈال کر اپنی زندگی کا خاتمہ کردیاجبکہ متوفی کے ورثاء نعش اٹھا کر لڑکی کے گھر پہنچ گئے۔

جہاں ایک دوسرے پر لاتوں ٗ مکوں اور گھونسوں کی بارش اور شدید ہنگامہ آرائی کی بعدازاں پولیس نے رپورٹ درج کرکے مختلف زاؤیوں پر تفتیش شروع کردی 

پولیس کے مطابق سجاد ولد ضامن گل سکنہ تہکال محلہ چارنڈہ نے رپورٹ درج کرائی کہ اس کا بھائی شہزاد احمد مریم نامی شخص کو پسند کرتا تھا اور گزشتہ دو سالوں سے دونوں کی دوستی چل رہی تھی۔

 چند روز قبل گھر والے مریم کا رشتہ مانگنے گئے لیکن اس کے والدین نے انکار کردیا جس پر شہزاد دلبرداشتہ ہوگیا اور گزشتہ روز گھر کی چھت پر گلے میں پھندا ڈال کر اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا۔

 پولیس کے مطابق متوفی کے والدین اور رشتہ دار نعش اٹھا کر لڑکی کے گھر گئے جہاں شدید ہنگامہ آرائی ہوئی پولیس کے مطابق متوفی ٹک ٹاک سٹار تھا اور اس کی ویڈیوز کافی مقبول تھیں پولیس نے رپورٹ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔

 تہکال کے علاقہ محلہ چارنڈہ کے رہائشی ٹک ٹاک سٹار شہزاد احمدکی میت کی ویڈیوز بھی وائرل ہوگئیں جس پر شہزاد احمد کے فالورز انتہائی مایوس اور غمزدہ ہیں۔

 دوسری جانب پولیس نے بتایاکہ شہزاد احمد مریم نامی لڑکی سے بے پناہ محبت کرتا تھا اور ہر وقت گھر میں اس کا اظہار بھی کیا کرتا تھا لیکن رشتہ سے انکار پر وہ دلبرداشتہ ہوگیا اور پھانسی دیکر اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا۔


 ٹک ٹاک سٹارشہزاد احمد کو ہزاروں آشکبار آنکھوں کے ساتھ مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیاگیا اس موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے جبکہ متوفی کے رشتہ دار دھاڑیں مار مار روتے ہیں دوسری جانب متوفی کی والدہ بھی غم سے نڈھال ہے۔