پشاور:وفاقی حکومت نے ملک بھر کی طرح خیبرپختونخوا میں بھی غریب کیلئے مذید تین احساس سیلانی لنگر خانے قائم کرنے فیصلہ کیا ہے۔
اس سلسلے میں پروگرام پر عمل درآمد کیلئے صوبائی حکومت سے فوکل نامزدکرنے اور نام فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
،اس سلسلے میں وفاقی پاورٹی ایلیویشن اینڈسوشل سیفٹی ڈویژن کی جانب سے صو بائی حکومت کے نام ارسال کئے جانے والے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت نے ملک بھرمیں غریبوں خاص کرمحنت کش اورڈیلی ویجز طبقے کیلئے احساس سیلانی لنگرخانے کھولنے کا سلسلہ شروع کیا ہے۔
،اس سلسلے میں ملک کے دوسرے حصوں کی طرح خیبرپختونخو امیں بھی احساس پروگرام کے تحت مذید احساس سیلانی لنگر خانے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ضلع مردان کے علاوہ کارخانوں مارکیٹ پشاوراور خیبرٹیچنگ ہسپتال پشاور کے باہر احساس سیلانی لنگر خانے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پروگرام پر عمل درآمد کیلئے متعلقہ محکمے کے سرکاری آفیسر کو فوکل پرسن نامزد کیا جائے تاکہ ان کے ساتھ کوآرڈنیشن کے زر یعے صوبے میں مذکورہ تین نئے احساس سیلانی لنگر خانے کھولنے کے منصوبے پر عمل درآمد کیاجاسکے۔