سوات، سکول وین کھائی میں گرنے سے ایک طالبعلم جاں بحق، 17زخمی،کئی کی حالت تشویشناک

سوات: سوات کے علاقہ مالم جبہ میں خمبہ کے مقام پر سکول وین کھائی میں گرنے سے ایک طالب علم جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے زخمیوں کو طبی امداد کیلئے سیدو شریف ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

 ابدالی پبلک سکول امانکوٹ کے طلباء ٹور کی غرض سے مالم جبہ گئے تھے واپسی پر سکول کی فلائنگ کوچ جس میں 18 کے قریب افراد سوار تھے۔

خمبہ کے مقام پر حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں ایک طالب علم موقع پر ہی جاں بحق 17 زخمی ہو گئے‘زخمیوں میں سے تین کی حالت تشویشناک ہے جنہیں طبی امداد کیلئے سیدو شریف ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔