دولہا بارات سے ایک روز قبل کرنٹ لگنے سے جاں بحق

بہاولنگر:نواحی علاقہ ڈونگہ بونگہ شادی والے گھر میں صف ماتم بیچھ گئی دولہا کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔ کل شکیل کی بارات جانا تھی۔

شکیل نامی نوجوان میوزک پلیئر کا سوئچ لگاتے ہوئے کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔

 واقع کے مطابق ڈونگہ بونگہ کے نواحی علاقے چک موگہ میں خوشیوں بھرے گھر میں اس وقت صف ماتم بیچھ گئی جب محمد شکیل نامی نوجوان میوزک پلیئر کا سوئچ لگاتے ہوئے کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔

آج اسکا ولیمہ تھا اور کل بارات جانا تھی شادی کی خوشیوں میں شریک گھرانے میں صف ماتم بیچھ گئی جنازہ اٹھنے پر ہر آنکھ اشک بار تھی جبکہ والدین بہنوں پر غشی کے دورے پڑ گئے۔