23مارچ پریڈ، خیبرپختونخوا پولیس پہلی مرتبہ حصہ لے گی 

پشاور: 23مارچ کو ہونے والی پریڈ میں خیبر پختونخوا پولیس بھی تاریخ میں پہلی مرتبہ حصہ لے گی۔

فرنٹیئر کور، فرنٹیئر کانسٹیبلری پہلے سے ہی 23مارچ کو ہونے والی یوم پاکستان کی تقریب میں شرکت کرتے تھے تاہم رواں سال چاروں صوبوں اور اسلام آباد پولیس بھی 23مارچ کو پریڈ میں حصہ لیگی۔

23مارچ یوم پا کستان کی تقریبات میں شرکت کے لئے خیبر پختونخوا پولیس کے 200سے زائد افسران اور اہلکار اسلام آباد جائینگے۔

 یوم پاکستان کی پریڈ میں حصہ لینے والے پولیس اہلکاروں میں افسران اور اہلکار دونوں شامل ہیں۔

 ہنگو، کوہاٹ، کے پریڈ میں پہلے نمبر پر آنے والے پولیس افسران اور اہلکاروں سے تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں جبکہ ان افسران کی پریڈ کی قیادت 23مارچ کو ڈی آئی جی سطح کے آفیسر کرینگے۔پریڈ میں شامل ہونے والے افسران اور اہلکاروں کی کلیرنس بھی کی جائیگی۔

خیبرپختونخوا پولیس فورس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اہم کردار ادا کرنے کے ساتھ ساتھ مقابلوں میں بھی نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں۔

 آئی جی خیبرپختونخوا پولپس  ثناء اللہ عباسی کی جانب سے خیبرپختونخوا پولیس کے لئے مزید اہم اقدامات بھی کئے جارہے ہیں اسلام آباد پریڈ میں شرکت کرنے والے افسران اور اہلکاروں کے اخراجات کا تخمینہ طلب کیا گیا ہے۔