کندو خیل میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کرک جانے والے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق کندو خیل میں چشمی کے مقام پر نامعلوم افراد نے موٹر سائیکل پر سوار 3 افراد پر فائرنگ کردی۔ تینوں افراد کرک شہر جارہے تھے۔ فائرنگ کے بعد مسلح افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ فائرنگ کے نتیجے میں تینوں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں افراد میں ایک باپ اور 2 بیٹے ہیں، باپ کی شناخت ،رحیم گل کے نام سے ہوئی ہے۔ لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا ہے۔ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لئے گئے ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی بھی شروع کردی گئی ہے۔