بنوں: چار سال قبل اغواءہونے والے بچی کو بنوں پولیس نے افغانستان سے بازیاب کرواکر والدین کے حوالے کردیا۔
واقعات کے مطابق مسماة گلالئے دختر رائس خان سکنہ ترخوبہ کلاں ڈومیل کو چار سال قبل علاقہ تھانہ ٹا¶ن شپ کی حدود سے آصف ولد مومین، اسکی بیوی شازیہ نے بچی کو اغواءکرکے افغانستان کے علاقہ خوست میں فروخت کردیا تھا۔
جس پر پولیس نے جدید سائنسی طریقے سے ٹریس کر کے مغویہ بچی کو بحفاظت بازیاب کرواکر دونوں ملزموں کو گرفتار کر لیا۔