لیاری میں فائرنگ سے چینی باشندے سمیت 2 افراد زخمی

کراچی:لیاری میں فائرنگ کے واقعے میں ایک چینی شہری سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔

 نجی ٹی وی کے مطابق فائرنگ کا واقعہ لیاری میں شاہ عبداللطیف بھٹائی روڈ پر کمیلا اسٹاپ کے قریب پیش آیا جس میں زخمی ہونے والوں کو سول ہسپتال منتقل کیا گیا۔

ترجمان سندھ سولڈ ویسٹ کے مطابق واقعے میں معمولی زخمی  چینی باشندے کو ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے اور وہ خیریت سے ہے۔

دوسری جانب واقعے میں زخمی ہونے والے شہری خالد کو پیٹ میں گولی لگی جس کی  جان بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔