پشاور: جھگڑا موڑ کے قرےب واقع بینک میں دن دےہاڑے 4 مسلح ڈاکوﺅں نے 70 لاکھ سے زائد کی نقدی لوٹ لی جبکہ مزاحمت پر بےنک منےجر کو قتل اور کےشئر کو شدید زخمی کردیا ۔ملزمان گارڈز سے اسلحہ بھی چھےن کر فرار ہوگئے۔
واقعات کے مطابق صوبائی دارالحکومت پشاور کے علاقہ تھانہ چمکنی کی حدود میں جھگڑاموڑ کے قریب واقع بےنک مےں4 مسلح نقاب پوش ڈاکوﺅں نے گھسنے سے قبل سکیورٹی گارڈز کو یرغمال بنا کراسلحہ چھین لیا۔
ڈاکوﺅں نے بینک کے اندر لوٹ مار کرکے تقریباً 70لاکھ روپے نقد سمیٹ لیئے، بینک میں نصب سکیورٹی الارام بجنے سے ڈاکو مشتعل ہوگئے اور اندھا دھند فائرنگ کردی۔
فائرنگ کے نتیجہ میں بینک منیجر اصغر اعوان ولد اکبر ہادی ساکن ترناب فارم موقع پرجاں بحق ، کیشئر ہشتم خان ولد میاں خان ساکن تہکال بالا زخمی ہوگیا۔ جسے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ملزمان واردات کے بعد سکیورٹی گارڈز کا اسلحہ اور نقدی لیکر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے مختلف زاویوں سے تفتیش شروع کردی ہے ۔